کرہ ارض پر 14 کروڑ سال قبل پائے جانے والے ڈائنا سور کی باقیات فرانس سے دریافت ہوئی ہیں۔ قدیم حیات دانوں نے جنوب مغربی فرانس میں کاگنک کے قریب سے کروڑوں سال قبل کرہ ارض پر پائے جانے والے ڈائنا سور کی ران کی ہڈی دریافت کی ہے۔
ڈائنا سور کی دریافت شدہ ہڈی کی لمبائی 2 میٹر ہے جو کہ ایک عام مرد کی جسامت سے بھی بڑی ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ہڈی 14 کروڑ سال پہلے پائے جانے والے سبزی خور ڈائنا سور کے قبیلے سے تعلق رکھنے والے جانداروں سے تعلق رکھتی ہے۔
خیال رہے کہ یورپ کے مختلف ممالک سے 2010 سے اب تک 7500 سے زائد باقیات برآمد ہو چکی ہیں۔