آج کل سوشل میڈیا کی دنیا پر مشہور ہونا بھی لوگوں کے لیے شاید اس حد تک ضروری ہوچکا ہے کہ اس کی دوڑ میں سب سے آگے رہنے کے لیے نامور شخصیات اپنی اکاؤنٹس پر فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہیں۔
برطانیہ کے ایک ادارے آئی سی ایم پی انسٹاگرام کی دنیا کی مقبول شخصیات کے اکاؤنٹس کا ایک سروے کیا، جس کے بعد حیران کن نتائج سامنے آئے۔ اس سروے کے بعد ایک ایسی فہرست سامنے آئی جس میں ان شخصیات کا نام سامنے آئے جن کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر سب سے زیادہ جعلی اکاؤنٹس انہیں فالو کررہے ہیں۔
اس سروے کو فیک فالوورز لسٹ (جعلی فالوورز کی فہرست) کا نام دیا گیا ہے جس میں امریکا کی مقبول میزبان ایلن دی جینرس کا نام سرفہرست ہے۔
ایلن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہیں 7 کروڑ 59 لاکھ افراد فالو کررہے ہیں، تاہم اس سروے کے مطابق ان کے فالوورز میں سے 58 فیصد اکاؤنٹس جعلی ہیں۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا کا میوزیکل بینڈ ’بی ٹی ایس‘ رہا جس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 48 فیصد فالوورز جعلی نکلے۔
حیرت انگیز طور پر اس سرورے میں بھارت کی دو کامیاب اداکاراؤں دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کا نام بھی سامنے آیا۔
پریانکا چوپڑا انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی بھارتی شخصیت مانی جاتی ہیں، ان کے اکاؤنٹ کو فی الحال 4 کروڑ 37 لاکھ افراد فالو کررہے ہیں تاہم جعلی فالوورز کے اس ڈیٹا میں اداکارہ کا نام 10ویں نمبر پر رہا۔
سروے کے مطابق دپیکا پڈوکون کے انسٹاگرام اکاونٹ پر فالوورز کی تعداد میں 48 فیصد جعلی ہے۔
جعلی فالوورز رکھنے والی نامور شخصیات میں امریکا کی مقبول اسٹارز کم کارڈیشن، کوہلی کارڈیشن اور کورٹنی کارڈیشن بھی شامل ہیں۔
اس فہرست میں کیٹی پیری، آریانا گرانڈے اور مائلی سائرس کا نام بھی سامنے آیا۔
آئی سی ایم پی کا اس حوالے سے ایک بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے انسٹاگرام پر سب سے مقبول شخصیات کی فہرست تیار کی، جس کے بعد انہیں فالو کرنے والے افراد کا ڈیٹا ٹول کے ذریعے پرکھا، جس کے بعد ان کے پاس ایسے نتائج سامنے آئے جس سے اندازہ ہوگیا کہ انہیں فالو کرنے والے کئی اکاؤنٹس جعلی ہیں۔
ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر ہر اسٹار اس وقت سب سے آگے رہنا چاہتا ہیں اور اسی دوڑ کی وجہ سے سب سے آگے رہنے کے لیے اسٹارز جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے خود کو مقبول بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔