54

برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کر دی

لندن: برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر یک زبان ہوکر مودی سرکار کے نفرت آمیز اقدام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ہے۔

چند روز پہلے برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن نے کشمیریوں کی حمایت میں کی گئی ٹویٹ میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات تکلیف دہ ہیں، کشمیریوں کے حق کا احترام کیا جائے اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔ جیرمی کوربن کی ٹویٹ کے بعد دیگر اراکین بھی میدان میں آگئے۔
 

Diane Abbott@HackneyAbbott

Strong statement from the leader of @UKLabour Jeremy Corbyn speaking up for the rights of the Kashmiri people. I completely support his condemnation of the human rights abuses currently taking place in Kashmir https://twitter.com/jeremycorbyn/status/1160480451066306560 …

Jeremy Corbyn@jeremycorbyn

The situation in Kashmir is deeply disturbing. Human rights abuses taking place are unacceptable. The rights of the Kashmiri people must be respected and UN resolutions implemented.

1,577

9:14 PM - Aug 11, 2019

Twitter Ads info and privacy

684 people are talking about this

ایوان لیوس نے بھی بھارت کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام کے خلاف آواز اٹھانا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال کا فی الفور خاتمہ ہونا چاہیے اور قیام امن میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے۔