45

حج کے موقع پر شٹل ٹرین سروس چلانے کا اعلان

مکہ المکرمہ۔ سعودی عرب نے عازمین حج کی سہولت کے لئے حج کے موقع پر شٹل ٹرین سروس چلانے کا اعلان کردیا جس سے رش میں کمی ہو گی اور حجاج کرام آسانی کے ساتھ سفر کریں گے۔

المشھیر المگادسہ میٹرو پروجیکٹ(ایم ایم ایم پی)کے زیر اہتمام نئی شٹل ٹرین سروس عرفات، مزدلفہ اور منی کے تین سٹیشنوں سے گزرے گی۔اس منصوبے میں 9 اوور گراؤنڈ سٹیشن شامل ہیں جبکہ ہر سٹیشن پر 300 میٹر لمبے پلیٹ فارم بنائے گئے جن پر مخصوص راستوں سے رسائی ہو سکے گی اور ہر پلیٹ فارم پر 3000 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ مکہ ریجنل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس سال شٹل ٹرین سروس کے ذریعے 360000 سے زیادہ عازمین حج سفر کر سکیں گے۔