178

طورے کبابی اپنی بہن کو قتل کرکے فرار

پشاور۔تھانہ گلبہارکے علاقے محلہ اسلام آباد میں مشہور کباب فروش فقیر حسین عرف طورے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کردیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او گلبہار قاضی نثار نے بتایاکہ گزشتہ روز اطلاع ملی کہ محلہ اسلام آباد میں مشہور کباب فروش فقیر حسین عرف طورے  ولد عاشق حسین نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی شادی شدہ بہن مسماۃ (ج) کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے جس کی نعش لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پڑی ہے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹمارٹم رپورٹ کے لئے ایچ ایم سی منتقل کر دیا۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ اپنے شوہر سے ناراض ہوکر بھائی کے گھر آئی تھی جس کو گزشتہ روز اپنے بھائی نے موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم ہسپتال میں مقتولہ کے رشتہ دار موجود تھے نہ ہی تاحال کوئی اس سلسلے میں رپورٹ درج کروانے تھا نے آیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ اگر مقتولہ کے ورثاء نہیں آئے توپولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی کا آغاز کرے گی۔