99

پشاور میں متعدد فلنگ سٹیشنوں کے منیجرز گرفتار

پشاور۔ ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے پشاور کے مختلف علاقوں سے ساتھ فلنگ سٹیشنوں کے منیجرز کو گرفتار کر لیا۔  ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حامد گگیانی نے یونیورسٹی روڈ، جمرود روڈ، فیز تھری چوک اور ورسک روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کیا۔

 کاروائی کے دوران پٹرول کے گیج سمیت آگ بجھانے کے آلات کو بھی چیک کیا گیا۔ تین فلنگ سٹیشنوں کے منیجرز کو فی لیٹر کم مقدار ڈالنے پر اور چار فلنگ سٹیشنوں کے منیجرز کو آگ بجھانے کے آلات کا کام نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی