340

خیبر پختونخوا میں ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریاں قائم کرنیکا فیصلہ

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر کے عوام کو ملاوٹ سے پاک خالص دودھ کی فراہمی اور دودھ میں کیمیکل ملانے والے عناصر کی سرکوبی کیلئے ڈویژنل سطح پر ’’ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریاں ‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ٗ منصوبے کیلئے 100ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جس پر عمل درآمد کا آغاز کل سوات سیدو شریف میں ایک تقریب میں کیا جائیگا ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو سٹاک (توسیع )ڈاکٹر شیر محمد خان نے ’’آج ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں اس وقت ایک ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری اور دو موبائل لیبارٹریاں منٹوں میں دودھ میں ملاوٹ کی تصدیق کرتی ہیں ۔

ڈویژنل سطح پر ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے قیام کے تحت ہر ڈویژنل ہیڈ کواٹر میں ایک فکسڈ لیبارٹری اور او رموبائل لیبارٹری موقع پر دودھ کا تجزیہ کرے گی ٗ پشاور میں مزید ایک لیبارٹری قائم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ منصوبے کیلئے 100ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کل سوات سیدو شریف میں ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے قیام کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح ہوگا اس تقریب کے مہمان خصوصی معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک ٗ فشیریز و امداد باہمی محب اللہ خان ہونگے انہوں نے کہاکہ محکمہ لائیو سٹاک عوام کو خالص دوددھ سمیت گوشت اور چکن کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور ایسے منصوبے متعارف کرا رہا ہے جو عوام کے مفاد میں ہیں ۔