83

نائن الیون کے متاثرین کیلئے تاحیات فنڈنگ کا بل منظور

نیویارک۔امریکی سینٹ نے 9/11سانحہ کے متاثرین کیلئے تاحیات فنڈنگ فراہم کرنے کی یقین دہانی کا بل منظور کر لیا، بل کے تحت آئندہ10 سال کے دوران متاثرین میں 10.2 ارب ڈالر تقسیم کئے جائیں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے بل پر دستخط کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ووٹنگ کے نتیجے میں بل کے حق میں 97جبکہ مخالفت میں 2ووٹ آئے بل کے ذریعے 2001 میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کے متاثرین کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی،بل پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کیلئے 9/11 حملہ سے متاثر ہونے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

،امریکی سینٹ میں بل کی منظوری کا کریڈٹ امریکی مزاح نگار جون اسٹیورڈ کو دیا جا رہا ہے جنہوں نے گزشتہ ہفتے دہشتگرد کے متاثرین کیلئے ایک جذباتی تقریر کی تھی،بل کے تحت آئندہ10 سال کے دوران متاثرین میں 10.2 ارب ڈالر تقسیم کئے جائیں گے اس سے قبل امریکی انتظامیہ کی جانب سے 14.4ارب ڈالر متاثرین میں تقسیم کئے جا چکے ہیں