73

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے تحصیل سراروغہ کے علاقے کرکنڑے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق 3 زخمی ہوگئے جب کہ تحصیل سراروغہ ہی کے علاقے شنکئی میں راکٹ حملے سے مقامی نوجوان کامران زخمی ہوا ہے، زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔