68

انسٹاگرام لائیکس چھپانے کے فیچر کی دیگر ممالک تک توسیع

انسٹاگرام میں ایک ایسی بڑی تبدیلی آنے والی ہے جو اس کے استعمال کا انداز بدل کر رکھ دے گی۔

فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ اپلیکشن میں اب ایک بڑی تبدیلی کی آزمائش ہورہی ہے جس کے تحت پوسٹس پر لائیکس کی تعداد کسی اور کو نظر نہیں آئے گی۔

 

منتخب صارفین کو ایک بینر نظر آئے گا جس میں انہیں ٹیسٹ کے بارے میں بتایا جائے گا اور اس پر لکھا ہوگا 'ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے فالورز اس پر توجہ دیں کہ آپ کیا شیئر کررہے ہیں، اس پر نہیں کہ آپ کی پوسٹس پر کتنے لائیکس ہوتے ہیں'۔

ایک اور ٹوئیٹ میں انسٹاگرام نے لکھا 'ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے دوست آپ کی شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز پر توجہ دیں، اس پر نہیں کہ ان پر کتنے لائیکس ہیں، آپ ضرور لائیک کیے گئے افراد کی فہرست دیکھ سکیں گے، مگر آپ کے دوست نہیں دیکھ سکیں گے کہ آپ کی پوسٹ کو کتنے لائیک کیا'۔

 

View image on Twitter

اس فیچر کی آزمائش زیادہ ممالک میں کیے جانے کے بعد توقع ہے کہ اس فیچر کو بہت جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

کمپنی کو توقع ہے کہ اس فیچر کی بدولت صارفین کو اپنی پوسٹس کا دیگر سے موازنہ کرنے کے بوجھ سے نجات مل جائے گی اور ان کے رویے پر اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

اس سے قبل ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسے نے بھی لائیک بٹن کو ختم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیچر کو ختم کرنے سے صارفین پر فالورز اور لائیکس کا دباﺅ ختم ہوجائے گا۔