111

گلبہار میں قائم شیشہ ہاؤس پر چھاپہ ٗ10 افراد گرفتار

پشاور۔پشاور سٹی پولیس نے عوامی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے شہر کے پوش رہائشی علاقے گلبہار میں قائم شیشہ ہاؤس پر چھاپہ مار کر 10 افراد کو گرفتار کر لیا قائمقام ایس پی سٹی عتیق شاہ کو شہریوں کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ گلبہار کے رہائشی علاقے میں ایک عمارت کے اندر شیشہ ہاؤس قائم کیا گیا ہے۔

 جہاں شہر کے اوباش نوجوان آ کر منشیات اور شیشہ استعمال کرتے ہیں اطلاع پر انہوں نے شیشہ ہاؤس میں موجود افراد کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا تو متعلقہ پولیس نے چھاپہ مار کر شیشہ ہاؤس میں موجود 10 افراد کو گرفتار کر لیاجن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔