56

سعودیہ میں تجارتی مراکز 24گھنٹے کھولنے کی اجازت

مکہ مکرمہ۔ سعودی کابینہ نے تجارتی مراکز اور ریسٹوران  24گھنٹے کھولنے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔  ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی کابینہ کا کہنا ہے  کہ ملک کے  بڑے شہروں میں 24گھنٹے تجارتی سرگرمیوں کی اجازت ان کاروباری مراکز کو دی جائے گی جس کی اجازت  وزارت بلدیات و دیہی امور  دے گی  جس کے لئے مقررہ فیس ادا کرنا ہوگی۔ کابینہ کا کہنا ہے کہ اجازت مفاد عامہ کو مدِ نظر رکھ کر دی گئی ہے۔

ایسی تجارتی سرگرمیاں جن کی ملک و قوم کو 24گھنٹے ضرورت ہے اسے یہ سہولت مہیا کی جائے گی۔ قائم مقام وزیر بلدیات و دیہی امور ماجد القصبی نے کابینہ کے اس فیصلے  کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ اس فیصلے سے شہروں  میں رہنے والے لوگوں کو سہولت ملے گی اور  تاجروں کو کاروبار کا دائرہ پھیلانے اور  زیادہ سے زیادہ  کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔