45

شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس کھلنے کا امکان

لندن۔شہباز شریف پہ برطانیہ میں منی لانڈرنگ کا کیس کھلنے کا امکان ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کے فنڈز کے اربوں روپے خردبرد کر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ بھیج دیے۔ 

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کے لیے آنے والی امداد میں سے کروڑوں روپے خردبرد کر کے برطانیہ میں اپنے اکاؤنٹ میں بھیج دیے اور یہ پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجے گئے۔شہباز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کرنے والا آفتاب محمود نامی شخص سامنے آیا ہے جس نے اس منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ڈی ایف آئی ڈی فنڈ میں سے بھی کچھ پیسے خردبرد کیے گئے جنہیں پہلے منی لانڈرنگ کے ذریعے برمنگھم بھیجا گیا جہاں سے وہ شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے گئے۔

 اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ 2003میں شہباز شریف کے اثاثہ جات ڈیڈھ کروڑ پاؤنڈز تھے جو کہ 2018میں بڑھ کے20کروڑ پاؤنڈز تک پہنچ گئے۔اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کے اکاؤنٹس میں لاکھوں پا ؤنڈ کی مشتبہ ٹرانزیکشن ہوئیں۔ 

اخبار نے بتایا ہے کہ برطانیہ نے پنجاب کے لیے 50کروڑ پاؤنڈ کی امداد دی تھی جو کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے واپس برطانیہ میں شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں بھیج دی گئی۔ اس حوالے سے کہا جا رہا کہ شہباز شریف کے خلاف برطانیہ میں کیس کھولے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے تحقیقات شرع کر دی گئی ہیں۔