42

افغانستان نے نئے فضائی راستے کھول دیئے

کابل۔افغانستان نے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث نئے فضائی راستے کھول دیئے۔منگل کو افغان خبررساں ادارے“خاما پریس“کی رپورٹ کے مطابق افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ افغانستان کے مغرب اور مشرق کے درمیان دو راستے قائم کیے ہیں تاکہ افغان فضائی راستے پر زیادہ سے زیادہ پروازیں چل سکیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے راستوں کے کھولنے سے ایک بار پھر افغان فضائی حدود سے پروازوں میں اضافہ ہوجائے گا۔افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی کاکہنا ہے کہاس نے تاجکستان کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد نئے راستوں کو قائم کیا ہے۔بین الاقومی ائیرلائنز چین اور مشرق وسطی کے سفر کیلئے تاجکستان اور افغانستان کی فضائی حدود استعمال کریں گی۔دریں اثناسول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ ویسٹ ایسٹ روٹ میں بھی اصلاحات شامل ہیں جو پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہی تھی۔