121

جگر کے مرض کے شکار گلوکار علی نور کی حالت پہلے سے بہتر

معروف پاکستانی گلوکار علی نور کے بارے میں گزشتہ ہفتے خبر سامنے آئی تھی کہ وہ شدید بیمار ہیں، جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش بھی سامنے آئی تھی، مگر اب ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

علی نور چند دن قبل ہیپاٹائٹس اے کے باعث اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں داخل ہوئے تھے اور اب ان کے بھائی علی حمزہ نے ایک ٹوئیٹ میں گلوکار کی صحت میں بہتری کی خوشخبری سنائی۔

انہوں نے لکھا 'علی نور کی حالت میں بہتری آئی ہے اور اب وہ خطرے سے باہر نکل آئے ہیں، جگر ٹرانسپلانٹ کی ضرورت اب نہیں رہی اور ان کا جگر ٹھیک ہونے لگا ہے'۔