50

ایران نے ایٹمی معاہدہ کے تمام فریقین کو الٹی میٹم دیدیا

 تہران۔ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران یورینیم افزدوہ کرنے کی شرح میں اضافہ کردے گا۔اگر 2015کے عالمی ایٹمی معاہدے کے تمام فریق اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگئے تو ایران یورینیم افزودہ کرنے کی شرح میں اضافہ کردے گا۔ اور ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر روحانی نے امریکہ اور یورپی فریقین پرزور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کیے گئے ایٹمی معاہدہ کے بارے میں اپنے وعدے اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں عمل کریں۔

 ورنہ ہم اپنے اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 7جولائی سے ہماری یورینیم افزودگی کی حد 3.67فیصد نہیں رہے گی۔ہم اس میں اضافہ کریں گے اور اپنی ضرورت کے مطابق لے جائیں گے۔معاہدے کے مطابق ایران یورینیم افزودگی کی حد 3.67فیصد رکھنے کا پابند ہے۔