82

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالرقرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 3 سال کے لئے 6 ارب ڈالرقرض کی منظوری دے دی۔

ترجمان آئی ایم ایف جیری رائس کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے  6 ارب ڈالر کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ جیری رائس کا کہنا ہے کہ قرض سے پاکستان کی معیشت کو استحکام اور معیشت کی بحال میں مدد ملے گی جب کہ پاکستان میں معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر کا پلان منظور کرلیا ہے۔ اس توسیعی فنڈ کی سہولتت ( ای ایف ایف) سے معاشی بحالی پروگرام کو مدد فراہم ہوگی۔ ہمارے منصوبے میں ادائیگیوں میں عدم توازن کا خاتمہ شامل ہے۔ سماجی بہتری کے لیے اخراجات شامل ہیں جس سے ملک کے مفلوک الحال طبقوں کا مکمل تحفظ شامل ہے۔

Dr. Abdul Hafeez Shaikh@a_hafeezshaikh

IMF Board approved a $6 billion Extended Fund Facility (EFF) for Pakistan to support our economic reform program. Our program supports broad based growth by reducing imbalances in the economy. Social spending has been strengthened to completely protect vulnerable segments.

2,247

9:48 PM - Jul 3, 2019

Twitter Ads info and privacy

529 people are talking about this

ایک اور پیغام میں مشیرِ خزانہ نے کہا کہ اس سے معاشی ڈھانچے کی اصلاحات کی جائیں گی جن میں قرض کم کرنا اور آمدنی میں اضافہ شامل ہے۔ اس مدد سے معاشی انتظام اور مالیاتی ڈسپلن کو یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان معاشی بہتری کے لیے ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک اور دیگر دوست ممالک سے بھی مالی مدد اور قرض حاصل کرچکا ہے۔