549

مانسہرہ میں جائیداد کے تنازعے پر تین بھائی قتل 

مانسہرہ ۔مانسہرہ کے علاقے ماڑی خان خیل میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز مانسہرہ کے علاقے ماڑی خان خیل میں جائیداد کے تنازعے پر ایک گروپ کی فائرنگ سے تین بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔