پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاوررہزنوں و چوروں کو لگام دینے میں ناکام ہوگئی دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر لاکھوں کی نقدی ٗ موبائل فونز اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں معمول بن گئیں جبکہ موٹر سائیکل چوریوں کا سلسلہ بھی نہ تھم سکا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پشتخرہ میں اسلحہ کی نوک پر ٹیکسی سوار رہزنوں نے نور اسلام ولد عبدالسلام نامی شخص سے اڑھائی لاکھ روپے چھین لئے جبکہ مزاحمت پر اسے گولی مار کر شدید زخمی کردیا ادھر بھانہ ماڑی میں ناصر نامی شخص نے دو نقاب پوش رہزنوں نے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا۔
چمکنی ناردرن بائی پاس پر مسلح رہزنوں نے دو دوستوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر 45 ہزار کی نقدی اور موبائل فونز چھین لئے ٗ یکہ توت میں نوید نامی شخص سے رہزن نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے پشتخرہ کسٹم چوک میں مسلح ملزموں نے محمد یونس نامی شخص سے 20 لاکھ روپے ٗ موبائل فون اور ویگو گاڑی چھین لی جبکہ غربی میں خان شاہ نامی شخص سے جیب تراش 45ہزار کی نقدی لے اڑے ٗ غربی میں عبدالرحمان نامی شخص ٗٹاؤن وقار علی ٗ گلبرگ میں عبداللہ جلیل ٗ اور کے ٹی ایچ جمعہ دین نامی افرادکی نامعلوم چور موٹر سائیکلیں لے اڑے پولیس نے تمام مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے