45

کابل میں دھماکہ ٗ 40افراد ہلاک

کابل۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکہ ہوا جس میں 40افراد ہلاک اور68زخمی ہوگئے ترجمان وزارت داخلہ نصرت رحیمی کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 8:55پر پی ڈی ضلع 16میں ہوا،دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد گولیاں چلنے کی آواز بھی سنائی دیتی رہی کچھ انتہاپسند9بجے کے قریب ایک زیر تعمیرعمارت میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کرد۔

،موقع پر موجود سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی،انتہاپسندوں نے پہلے ایک کار میں بارودی مواد نصب کیا تھا،اس کے پھٹنے کے بعد فائرنگ شروع کردی،یہ دھماکہ وزارت دفاع کے محکمہ لاجسٹک،سپورٹس سٹیڈیم اور وزارت اطلاعات وثقافت کی برانچ کے قریب پیش آیا۔

طالبان انتہاپسندوں نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے،ذبیع اللہ مجاہد نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انتہاپسندوں نے کابل میں ایک فوجی اڈے کو ٹرک بم کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔جاں بحق اور زخمیوں میں افغان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ و ملازمین‘ سیکیورٹی اہلکاراور صحافیوں کے علاوہ سکول کے کئی بچے بھی شامل ہیں۔ افغان سپیشل فورسز نے فوری کاروائی کرتے ہوئے علاقہ کو گھیرے میں لے کرجوابی کاروائی شروع کی اور دونوں طرف سے فائرنگ کا شدید تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔