52

ٹرمپ انتظامیہ کا فلسطین کے لیے 55 ارب ڈالر کے اقتصادی منصوبے کا اعلان

 واشنگٹن۔ ٹرمپ انتظامیہ نے  فلسطین میں سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے 55 ارب ڈالر کے ایک منصوبے کا اعلان کر دیا۔ اس منصوبے کے تحت فلسطینی اقتصادیات کو پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ اسکیم امریکی سرکاری اور نجی سرمایہ کاری پر مشتمل ہو گی اور اس طرح فلسطینیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کو فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے مسترد کر دیا ہے۔ فلسطین کے موضوع پر بحرین میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، تاہم محمود عباس اس کانفرنس میں بھی شریک نہیں ہوں گے