60

ایفل ٹاورپر پاکستان زندہ بادریلی کا انعقاد

پیرس۔ فرانس کے درالحکومت پیرس میں ایفل ٹاورکے سامنے پاکستان زندہ بادریلی  میں پاکستانی پرچم تھامے لوگوں کی بڑی تعدا د نے ریلی میں شرکت کی۔  ریلی  کے شرکا نے کہا کہ پشتون قوم پاکستان کے دفاع کے لیے ہرقربانی دینے کوتیارہے۔

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے تعاون سے نکالی گئی پاکستان پشتون آرگنائزیشن فرانس ریلی  اس سے قبل بھی اسپین، ہالینڈ سمیت کئی ممالک میں نکالی جا چکی ہے۔اس ریلی میں برسلز پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر منظور ظہور،چوہدری پرویز لوسر،چوہدری لیاقت سماعلیہ اور راجہ ابرار کیانی مشتاق خان جدون سمیت پاکستانی پشتون، پنجابی سندھی اور بلوچیوں نے بھی شرکت کی۔

ریلی کے شرکاکاکہنا تھاکہ دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، انہوں نے دہشتگردی کیناسورکوختم  کرنے کیلیے سیکیورٹی فورسزاور عوام کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیااورملکی دفاع کاعزم کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانی غیور ہیں وہ وطن عزیز کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھوں کو نکال دیں گے، وطن و قوم کیلئے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔