112

طالبان ٹھکانوں پر افغان جنگی طیاروں کے حملے

قندھار۔افغانستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 0 3 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں افغان فضائیہ نے طالبان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مقامی طالبان کمانڈر سمیت9 انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔ صوبائی پولیس ترجمان قاسم آزاد کا کہنا ہے کہ فضائی حملے گزشتہ رات کئے گئے۔

جہاں امریکی اتحاد فورسز نے طالبان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں مقامی طالبان کمانڈر سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔طالبان نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ دریں اثنا مشرقی صوبے کپیسا کے ضلع تاقب میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 12طالبان اور 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس ترجمان عبدالشقیق شورش کے مطابق طالبان کے گروپ نے ضلع تاقب کے علاقوں میں حملہ کیا۔

 جس کے باعث سیکیورٹی فورسز اور طالبان گروپ کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 طالبان ہلاک اور5 زخمی ہو گئے جبکہ2 سیکیورٹی ا ہلکار ہلاک اور5 زخمی ہوئے۔ادھر افغانستان کے صوبے زابل میں جھڑپوں کے دوران سات انتہا پسند ہلاک اور 13زخمی ہوگئے۔ اس علاقے میں کلین اپ آپریشن کئی روز سے جاری ہے۔ طالبان نے اس پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔