لندن۔ انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد میں ہر گزرتے دن اضافہ ہونے کے باوجود اضافے کی رفتار میں سستی آ رہی ہے۔انٹرنیٹ صارفین کی تعداد سال 2018میں اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں 6فیصد تک بڑھتے ہوئے 3.8ارب تک پہنچ گئی ہے جو کل عالمی آبادی کے نصف سے زیادہ ہے۔
بانڈ انٹرنیٹ ٹرینڈ لائن رپورٹ کے مطابق نیٹ صارفین کا 53فیصد ایشیا پیسیفک میں 15فیصد، یورپ میں 13فیصد، افریقہ اور مشرق وسطی میں 10فیصد جبکہ 9فیصد شمالی امریکا میں ہے۔
صارفین کی تعداد کے اعتبار سے21 فیصد شرح کے ساتھ چین اول نمبر پر، 12فیصد شرح کے ساتھ بھارت دوسرے اور 8فیصد کے ساتھ امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔ اس لسٹ میں ترکی کا نمبر 15واں ہے۔