84

کیلی فورنیا میں پانچ نشستوں والے جدید طیارے کی نمائش

سکرامنٹو: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پانچ نشستوں والے جدید طیارہ نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس طیارے کو ماہرین نے جدید طرز پر تیار کیا ہے، اسکائی نامی ایئر کرافٹ میں پانچ نشستیں ہیں جبکہ ایک منی وین جتنی گنجائش ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی نے ہا ئیڈروجن سے چلنے والا اپنی نوعیت کا پہلا ائرکرافٹ تیار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا میں نجی کمپنی نے ہائیڈروجن ایئر کرافٹ کے ماڈل کی نمائش کی، اسکائی نامی ایئر کرافٹ میں پانچ نشستیں جبکہ اس میں ایک منی وین جتنی گنجائش ہے۔

چھ ہائیڈروجن فیول سیل بیٹریز سے لیس یہ منفرد ایئر کرافٹ قریبی شہروں کے سفر میں مددگار رہے گا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے سرٹیفکٹ ملنے کے بعد ایئر کرافٹ 2021 میں فروخت کیلئے دستیاب ہوگا۔

قبل ازیں رواں سال اپریل میں دنیا کے سب سے چھوٹے جہاز نے پولینڈ کی فضاؤں میں پہلی اڑان بھرکر سب کو حیران کردیا تھا۔

خیال رہے کہ پانچ سیٹوں پر مشتمل مذکورہ جہاز کو جنوب مشرقی پولینڈ میں قائم زائی لوناگورا نامی ایئرپورٹ پر اڑایا گیا تھا جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے تھے، جہاز کا وزن 700 کلو گرام تھا۔