213

تربت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید

 

کوئٹہ: تربت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی تربت سے شپک جارہی تھی کہ اس دوران نامعلوم دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی جب کہ فائرنگ سے 5 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانی دینے والے شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔