216

چوہدری نثار اتنے ہی بااصول ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑ دیں، پرویز رشید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اتنے ہی بااصول ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑ دیں۔

سابق وزیر اطلاعات اور (ن) لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے لگی لپٹی رکھے بغیر ہی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف طبل جنگ بجادیا۔

 سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ چوہدری نثار اتنے ہی بااصول ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار نے مشکل وقت میں گمراہ کن بیان دیئے اور کسی کو خوش کرنے کے لیے انہیں برطرف کرایا۔

سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی قائدین سے بھی کہیں گے کہ چوہدری نثار کے بارے میں فیصلہ کرلیں۔

واضح رہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کے دوران وزیر اطلاعات پرویز رشید کو وزارت سے ہٹایاگیا تھا۔