254

پشاورمیں پلازہ مافیا کیخلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکی 

پشاور۔پلازہ مافیا نے تاریخی فصیل شہر کے بخیے ادھیڑنے شروع کردیئے جبکہ ضلعی حکومت لمبی تان کرسو گئی ڈسٹرکٹ ناظم نشاندہی کے باوجود کاروائی نہ کرسکے شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

شہر میں ا س وقت کئی مقامات پر فصیل شہرکو مسمار کرنے کی تیاریاں جاری ہیں یکہ تو ت گیٹ سے لے کر حیدر ی پیٹرول پمپ تک جبکہ رامدس چوک سے لے کر ڈبگری چوک تک فصیل شہر کے اندر خفیہ طریقے سے پلازوں کی تعمیرکاسلسلہ جاری ہے جس کے لیے تعمیراتی میٹریل مین روڈ پررکھے جانے کے باوجودضلعی حکومت کے ذمہ داروں کو دکھائی نہیں دے رہا۔

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے تاریخ فصیل شہر کو پلازہ مافیا کے رحم وکر م پر چھوڑ دیاہے جس کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے شہری حلقوں نے ضلع ناظم کی خاموشی کے بعدوزیر اعلیٰ اورچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔