202

اسلام آباد ،پشاور ،سوات اورگردونواح میں5.1شدت زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد /پشاور۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ،پشاور ،سوات اورگردونواح میں5.1شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،عوام کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اتوار کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، سوات ،مینگورہ،لنڈی کوتل ،بٹ خیلہ ،مالاکنڈاور پشاور وگردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے سے خوفزدہ عوام کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کامرکز 191کلومیٹرزیرزمین کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ ہے ۔تاہم زلزلے سے علاقے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔