42

مہمندڈیم کی تعمیر سے متعلق اہم رپورٹ جاری

اسلام آباد۔مہمندڈیم کی وجہ سے ماحولیاتی اثرات کوکم کرنے کے لیے 84ہزار8سوسے زائددرخت لگائے جائیں گے ، منصوبے پر 4کروڑ34لاکھ روپے سے زائد کاخرچ آئے گا اور درختوں کی دیکھ بحال 4سال تک کی جائے گی ۔

کیکر،نیم ،توت سمیت 7قسم کے درخت لگائے جائیں گے فی درخت لگانے پراوسط500روہے سے زائدخرچ آئے گا،ڈیم کے اندرآنے والے 5ہزار 8سوسے زائددرختوں کو کاٹا جائے گا ۔اس خبررساں ادارے کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق مہندڈیم کی تعمیرسے ہونے والی ماحولیاتی اثرات کوکم کرنے کے لیے منصوبے میں شجرکاری کے لیے 43.4ملین روپے (4کروڑ34لاکھ روپے)سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔

مہمندڈیم کی تعمیرکے دوران مہمند ڈیم پراجیکٹ انوائرمنٹ ایمپیکٹ اسسمنٹ (ای آئی اے) کی رپورٹ کے مطابق 5ہزار 8سو10درخت کاٹے جائیں گے جو کہ ڈیم کے اندراآرہے ہیں ڈیم کے کل رقبہ کے 0.435ایکڑ پردرخت ہیں جوکہ کل رقبہ کے دس فیصدبنتے ہیں اور ایک ایکڑ میں تقریبا4.35درخت موجودہیں جن کوکاٹاجائے گا۔

ان درختوں کی جگہ 25ہزاردرخت لگائے جائیں گے یہ درخت ڈیم کے اردگردلگائے جائیں گے ایک ایکڑ پر 500درخت لگانے کاخرچ کاتحمینہ 29لاکھ5ہزار5سو روپے لگایاگیاہے اور ان کی دیکھ بحال 4سال تک کی جائے گی اورکل 15لاکھ کے قریب روپے خرچ ہوں گے ۔ اس کے ساتھ 5ہزار 8سو درخت کالونی کے سڑکوں کے کنارے لگائے جائیں گے جن پر 27لاکھ55ہزارروپے خرچ ہوں گے ۔

ڈیم سے نکالے جانے والی دونہروں جن کی لمبائی تقریبا27کلومیٹربنتی ہے کے اردگردبھی54ہزار درخت لگائے جائیں گے جس پر کل 2کروڑ56لاکھ50ہزارخرچ ہوں گے دائیں نہرپر درخت لگانے کا خرچ1کروڑ42لاکھ50ہزار اور بائیں نہرپر 1کروڑ14لاکھ روپے خرچ آئے گا ۔ڈیم کی تہ میں کاٹے گئے درختوں کی جگہ لگائے کئے درختوں پر 14عشاریہ775ملین روپے،کالونی کی سڑکوں پر2عشاریہ755ملین اور 27کلومیٹرلمبی دونہروں پردرخت لگانے پر25عشاریہ65ملین روپے خرچ ہوں گے جو کہ کل 43.4ملین روپے سے زائد کاخرچ بنتاہے۔

ان 84ہزار8سو کے قریب درختوں کی شجرکاری کے دوراں سات قسم کے درخت لگائے جائیں گے جن میں کیکر،نیم ،توت،سیمل(Simal) ،سرس(Sirris)،شیشم،توت اور(Poplar) چنارکے درخت لگائے جائیں گے ۔