3

انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے شاہینوں کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان 500 رنز کرنے کے بعد اننگز سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی،جبکہ شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ ہارنےوالےپاکستان کے پہلے کپتان بن گئےہیں،انگلینڈ کیخلاف سعودشکیل 29، صائم ایوب 25،شان مسعود 11،رضوان10 رنز پر آؤٹ ہوئے،بابراعظم 5، عبداللہ شفیق کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

آج سلمان آغا نے 41 اور عامرجمال نے 27 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیل کا آغازکیا جس کے بعد سلمان آغا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی ساتویں وکٹ 191 رنز پر گر گئی۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ 214 رنز پر گری جب شاہین آفریدی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعدازاں پاکستان کی نویں وکٹ 220 رنز پر گری، نسیم شاہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دوسری اننگ میں ابرار احمد بیٹنگ کرنے نہیں آئے جبکہ عامر جمال 55 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کے جیک لیچ نے 4 جبکہ گس اٹکنسن اور برائڈن کارسی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے تھے،چوتھے روز دوسری اننگ میں عبداللّٰہ شفیق پہلی ہی گیند پر صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

انگلینڈ نے گزشتہ روز پہلی اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلیئر کر دی تھی