50

عاصمہ عالمگیرنے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی

پشاور۔پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما عاصمہ عالمگیر نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام کے اخراج کے لئے پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی ہے رٹ میں وفاقی حکومت اوروزارت داخلہ کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ درخواست گذارہ عاصمہ عالمگیر کا نام ایک سال پہلے ای سی ایل پر ڈالا گیا اورایک سال مدت ختم ہونے کے باوجود ان کا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹایا جارہا مدت ختم ہونے کے باوجود اب بھی ائیرپورٹس میں نام ای سی ایل پر ہے اوراس طرح سیاسی بنیادوں پر ان کی بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی گئی ہے ۔

رٹ میں مزید کہاگیاہے کہ نیب ریفرنس پر احتساب عدالت میں ٹرائل چل رہا ہے اسلئے نام ای سی ایل سے ہٹایا جائے کیونکہ ان کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اورصرف اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے پشاورہائی کورٹ کادورکنی بنچ آئندہ چند روز میں رٹ کی سماعت کرے گا۔