95

شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد۔ قو می احتساب بیو رو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جمعرات کو نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے عدالت میں درخواست دائر کر دی،نیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی۔

شہباز شریف نے آشیانہ ہاسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، شہباز شریف نے اختیارات سے بھی تجاوز کیا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔