3

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 افراد کے نام جیل حکام کو جمع

پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو ملاقات کیلئے 6 افراد کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کے حوالے کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات کیلئے ناموں کی فہرست اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کو جمع کرائی۔

فہرست میں فدا عباسی، ذیشان وڑائچ، احتشام عباسی، محسن جاوید، زاہد عباسی اور نادیہ خٹک کے نام شامل ہیں۔

جمعرات کو ملاقات کیلئے ناموں کی فہرست جمع

تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ان 6 افراد کے نام بھجوائے گئے ہیں۔ ملاقات سے متعلق حتمی اجازت اور انتظامات کا فیصلہ جیل حکام کی جانب سے کیا جائے گا۔

پارٹی کی جانب سے فہرست جمع کرانے کے بعد اب جیل حکام کی منظوری اور ملاقات کے شیڈول سے متعلق پیش رفت کا انتظار ہے۔