42

پنجم اور ہشتم کے جائزہ امتحانات کا اعلان

پشاور۔صوبائی حکومت نے پنجم اور ہشتم کے طلبا ء و طالبات کیلئے اسسمنٹ (جائزہ امتحانات ) کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے ٗ سرکاری سکولوں کے ساتھ نجی سکولوں کے طلبہ کی بھی اسسمنٹ ہوگی 

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ملک مقصود انور کے مطابق 90فیصد تک امتحانات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے زیراہتمام ہونگے جبکہ 10فیصد تک کے امتحانات کی نگرانی بورڈ کریگا اس ضمن میں جاری شیڈول کے مطابق پنجم اور ہشتم کی اسسٹمنٹ بیک وقت 3اپریل سے شروع ہوگی جو 9اپریل تک جاری رہے گی ۔