اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان نے ڈیم فنڈ میں 10ارب روپے جمع ہونے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے پیغام میں عوام کو ڈیم فنڈ میں 10ارب روپے جمع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کی گھڑی میں حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے ۔









