37

سیاستدانوں کا مل بیٹھنا نیک شگون ہے ، خورشید شاہ

اسلام آباد۔پیپلز پارٹی کے سابق اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ نعیم الحق نہ تو سیاستدان ہیں اور نہ ہی اس کو سیاست کا کچھ پتہ ہے سیاستدانوں کا مل کر بیٹھنا نیک شگون ہوتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار خورشید شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے سیاسی مشیر نعیم الحق نہ تو سیاستدان ہیں اور نہ ہی انہیں سیاست کا کچھ پتہ ہے حکومت نے معیشت کو تباہ کردیاہے جس کا سارہ ملک اعتراف کررہا ہے چھ ماہ میں قرض لینے کے حکومت نئے ریکارڈ بنالئے ہیں حکومت کو گالم گلوچ اور پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں آتا ۔