120

بلاول بھٹوآج نو از شریف سے جیل میں ملاقات کریں گے

لاہور۔پیپلز پارٹی کا وفد چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میںآج (سوموار )کے روز کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کرے گا ، وفد میں قمر زمان کائرہ، مصطفی نواز کھوکھر اور جمیل سومرو شامل ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد کی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت کیلئے محکمہ داخلہ کو ہفتہ کے روز باضابطہ درخواست بھجوائی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔

جیل حکام کی جانب سے پیپلز پارٹی کو پیر کے روز ملاقات کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ۔پیپلز پارٹی نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ ہرگز سیاسی ملاقات نہیں بلکہ اس کا مقصد نواز شریف کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کرنا اور ان کی مزاج پرسی ہے ۔