اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی سکینڈل میں نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو شاہد خاقان عباسی نے نیب عدا لت میں پیش ہو نا تھا اس حوا لے سے شاہد خاقان عباسی نے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا کہ بیرون ملک ہوں، جمعرات کو پیش نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہاکہ17مارچ کے بعد کی تاریخ دے دیں۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی کیس میں 70 سوالوں کے جواب طلب کر رکھے ہیں، سابق وزیراعظم 8 اور 28 فروری کو بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 19 فروری کو نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔









