35

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب ٗ 18نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج جمعرات کو طلب کر لیا۔ 18 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا کابینہ کے 26 فروری کے فیصلوں کی توثیق، اصلاحاتی ایجنڈے پر ہونے والے عمل درآمد پر بریفنگ اور تعیناتیوں کی منظوری شامل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج جمعرات کو طلب کر لیا ہے اور اجلاس کے لئے 18 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں کابینہ کے 26 فروری کو ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی جبکہ حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اس کے علاوہ ائیر بلیو کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائنس کی تجدید کی منظوری ہوئی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ مین ایم پی سی ممبر کی تعیناتی پی او ایف بی بورڈ میں ممبر کی تعیناتی کی منظوری اور دیگر نکات شامل ہیں۔