68

زرداری کی نا اہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سپریم کورٹ میں آصف علی زرداری کی نااہلی کے لییتحریک انصاف کے رہنماؤں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دائر کی گئیں۔

درخواستیں آصف زرداری کے امریکہ میں مبینہ فلیٹ کی دستاویزات اور ظاہر نہ کیے جانے پر ان کے اثاثوں کی تفصیلات ساتھ جمع کروائی گئی ہیں۔درخواست میں سابق صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کی آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت تاحیات نا اہلی کی استدعا کی گئی ہے۔ 

درخواستوں میں آصف علی زرداری کی جانب سے چھْپائے گئے اثاثوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری نے بیرون ملک کروڑوں روپے کی جائیداد بنائی لیکن اپنے اثاثے چھْپائے۔ آصف زرداری کے نیویارک میں مین ہیٹن اپر ایسٹ میں پانچ لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کے اپارٹمنٹس کی تفصیلات بھی درخواست کے ساتھ شامل ہیں۔