3

پہلے شادی، پھر کرکٹ: انگلش فاسٹ باؤلر اولی سٹون کل وطن واپس جائیں

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اولی سٹون اہم مصروفیات کے باعث کل صبح وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اولی سٹون کی ہفتے کے روز انگلینڈ میں شادی طے ہے جس کی وجہ سے ان کی ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اولی سٹون نے سیریز سے قبل ہی ٹیم منیجمنٹ کو اپنی شادی کے حوالے سے آگاہ کر دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں پہلے ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اسٹون شادی کے بعد ٹیم میں واپسی کرتے ہیں یا نہیں، لیکن فی الحال انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ان کی خدمات میسر نہیں ہوں گی۔