39

چنئی; انڈین ایئرفورس کے ایونٹ میں ہیٹ اسٹروک سے 5 افراد ہلاک،سینکڑوں ہسپتال داخل

چنئی میں انڈین ایئرفورس کے ایونٹ میں ہیٹ اسٹروک سے پانچ افراد ہلاک  اور سینکڑوں ہسپتال داخل ہیں۔

بھارت میں گزشتہ دس سال سے مودی سرکار اقتدار میں ہے جس کا واحد مقصد بھارت میں ہندوتوا نظریہ کو فروغ دینا ہے

بھارت میں جہاں دوسرے متعدد مسائل ہیں وہیں انتظامی امور کو مئوثر طور پر سرانجام دینے کے لئے بنیادی وسائل کا انحطاط ہے

حال ہی میں ایک رپورٹ کے مطابق"چنئی میں انڈین ایئر فورس کے ایئر شو کے دوران پانچ تماشائی ہلاک اور 200 سے زائد لوگ ہسپتال داخل ہوگئے، انڈین ایئر فورس کایہ ایونٹ مرینا بیچ پر IAF کی 92ویں سالگرہ منانے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

رپورٹ کےمطابق انڈین ایئر فورس کا یہ ایونٹ جلد ہی بدنظمی کا شکارہوگیا جب ہزاروں افراد ہجوم، ٹریفک جام،اورشدیدگرمی میں بنیادی سہولیات کی کمی کاسامنا کرتے رہے،اپوزیشن رہنما پلانیسوامی کاکہنا ہےکہ"انتظامی معاملات اورہجوم کو صحیح طریقے سے نہیں سنبھالا گیا۔

اپوزیشن رہنما پلانیسوامی کا کہنا ہے کہ "ایونٹ کےدوران نظم وضبط قائم رکھنے کے لئے پولیس فورس کی تعداد بھی ناکافی تھی"،"یہ خبر انتہائی افسوسناک ہے کہ لوگ شدید ٹریفک میں پھنسے رہے، پینے کا پانی دستیاب نہیں تھا، اور گرمی کی شدت کے باعث کئی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا"

"حقیقت یہ ہےکہ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اپنےذاتی مفادات کے لیے تقریبات کا اہتمام کر سکتے ہیں لیکن اتنے بڑے عوامی ایونٹ کے لیے مناسب انتظامات نہیں کر سکے، اپوزیشن لیڈر اننامالائی

اپوزیشن لیڈر ستیان  نےکہامیرے سامنےبچے بے ہوش ہورہے تھے،وہاں لوگوں کی رہنمائی کے لیے کوئی عوامی اعلان کا نظام نہیں تھا،نہ پانی کی تقسیم کےاسٹالز تھے،اورنہ ہی موقع پرطبی امداد موجود تھی،بھارت میں روزانہ کے حساب سے ایسے بہت سے انسانیت سوز واقعات پیش آتے ہیں۔
 
مودی سرکار اور دوسری جماعتیں اپنے سیاسی مفادات کے حصول کی خاطر عوام کی جان داؤ پر لگانے سےبھی گریز نہیں کرتیں۔