65

فنی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے‘ تیمور سلیم جھگڑا

پشاور۔دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید دور کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے محکمہ صنعت و تجارت کی طرف سے بریفنگ اجلاس میں کیا۔

اجلاس میں محکمہ صنعت کے مختلف شعبوں نے تفصیلی بریفنگ دی اور مستقبل کیلئے لائحہ عمل پیش کیا۔ معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے اس موقع پر اپنے محکمے کو درپیش مسائل کا تفصیل سے ذکر کیااور یہ زور دیکر کہا کہ انڈسٹریز کیلئے توانائی کی اشد ضرورت کے پیش نظر اس مسئلے کو فوراً حل کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ صوبے میں بند صنعتی یونٹس کو دوبارہ بحال کر کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیئے جاسکیں۔

اجلاس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے عملی کام کی ضرورت ہے۔وزیر خزانہ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ غیر ملکی کمپنی سے رابطہ کر کے نوجوانوں کی تربیت کا اہتمام کیا جائے تا کہ ان کو بیرون ملک روزگار میں مدد مل سکے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر محکمہ مکمل تیار ی کے ساتھ آئندہ اجلاس میں اپنا لائحہ عمل آگے لے کر آئے ۔

وزیر خزانہ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ محکمہ ریوینیو جنریشن کیلئے ٹھوس لائحہ اپنائے اور اپنے ہدف کو پہنچنے کیلئے ضروری اقدامات کئے۔ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کو فنڈ کے حوالے سے صوبائی وزیر نے فوراً فنڈ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔