44

جعلی اکاؤنٹس کیس نیب راولپنڈی کو بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جعلی اکاؤنٹس کیس نیب راوالپنڈی کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ریفرنسز راولپنڈی اور اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاوال بھٹو زرداری، ، ڈاکٹر فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر کے خلاف تحقیقات ہوں گی۔

ڈی جی نیب راوالپنڈی عرفان نعیم منگی جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تین روز تک چیئرمین نیب نے غوروفکر کیا اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے سفارش کردہ 16 ریفرنسز کا معامل نیب راولپنڈی کے حوالہ کیا جائے گا۔

نیب راولپنڈی سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاوال بھٹو زرداری، ، ڈاکٹر فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر کے خلاف تمام کیسز کی تحقیقات کر ے گا اور اس کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ کتنے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کرنے ہیں اور ان کیا کیا نوعیت ہو گی۔ واضح رہے کہ ڈی جی نیب راوالپنڈی عرفان نعیم منگی سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف بننے والی جے آی ٹی کا بھی حصہ تھے۔