80

پشاور ‘ ڈاکٹر وں سمیت محکمہ صحت کے 23 ملازمین برطرف

پشاور۔محکمہ صحت نے ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر 23ڈاکٹروں اور ملازمین کو برطرف کردیا ہے جبکہ 3930ملازمین کووارننگ جاری کردی گئی ہیں ۔ جبکہ 26ملازمین کا جبری تبادلہ کیا گیا ۔ 31ملازمین کی تنخواہیں بند کی گئی اور 36ڈاکٹروں اور ملازمین کوشوکاز نوٹسز بھی جاری کئے گئے ۔ یکم جنوری 2018سے ستمبر 2018تک محکمہ صحت کے آئی ایم یو کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 23ڈاکٹروں اور ملازمین کو طویل غیر حاضری پر فارغ کیا گیا ۔

9ماہ میں 13184ملازمین کی تنخواہوں کی کٹوتی کی گئی 20ہزار ملازمین کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ پشاور سمیت صوبے کے 25اضلاع میں مجموعی طور پر 20201ملازمین کے خلاف کاروائی کی گئی ۔

پشاور میں 1213محکمہ صحت کے ملازمین جن میں ڈاکٹر ، نرسز ، پیرا میڈیکل شامل ہیں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ سوات میں 1368ملازمین اور مانسہرہ میں 1275ملازمین ڈاکٹروں ، نرسز کے خلاف کاروائی کی گئی صوبے میں ہسپتالوں کے ڈاکٹروں ، نرسز اوردیگر عملے کے خلاف کی جانے والی کاروائی کے بارے میں رپورٹ وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور سپریم کورٹ کو بھی ارسال کی گئی ہے ۔