177

سوات موٹروے پر تعمیر کا کام تیزی سے جاری

پشاور۔ اکیاسی کلو میٹر طویل سوات موٹروے کی تعمیر کا کام بھرپور انداز میں جاری ہے، 41 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ اگلے سال مئی تک مکمل کیا جائے گا ۔ سوات موٹروے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر برکت اللہ کے مطابق اکیاسی کلو میٹر طویل سوات موٹروے کی تعمیر کا کام بھرپور انداز میں جاری ہے، موٹروے 41 ارب روپے کی لاگت سے اگلے سال مئی تک مکمل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسے صوابی کے قریب کرنل شیر خان انٹر چینج پر پشاور اسلام آباد موٹروے سے منسلک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سرکاری و نجی شعبے کی شراکت داری کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے۔اس موٹروے کی تکمیل سے مالاکنڈ ڈویژن میں سیاحت، تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔