96

ہزاروں سکھ یاتری حسن ابدال پہنچ گئے

حسن ابدال۔حسن ابدال،بابا گرونانک کی جنم دِن تقریبات کا آغاز،3ہزار سے زائد اِنڈین سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچ گئے،ریلوے اِسٹیشن پر اِنتظامیہ کے افسران نے اِنڈیا سے آنے والے مہمان سکھ یاتریوں کا والہانہ اِستقبال کیا۔اِنڈین سکھ یاتریوں کو اِنتہائی سخت حفاظتی اِنتظامات میں گوردوارہ سری پنجہ صاحب پہنچایا گیا۔

گوردوارہ میں اِنڈیا سمیت اندرون و بیرون ملک سے آئے ہوئے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف،سکھ یاتریوں کے لئے گوردوارہ میں رہائش ،کھانے پینے اورطبی امداد سمیت ہر قسم کے سہولیات کے بہترین اِنتظامات کئے گئے ہیں،جنم دِن تقریبات میں اندرون و بیرون ملک سے آئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتری شریک،جنم دِن تقریبات (آج) 26نومبر بروز پیر اختتام پذیر ہونگی،سکھ یاتری (آج) واپس روانہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے بانی اور سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 550ویں جنم دِن کی تقریباب یہاں گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں جاری ہیں جس میں شرکت کے لئے اِنڈیا سے 3ہزار 2سو24سکھ یاتری جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 3خصوصی ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچ گئے ۔

اِنڈین سکھ یاتریوں کو لانے والی پہلی خصوصی ٹرین 9سو52سکھ یاتریوں کو لیکر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات 10بجکر 50منٹ پر ،دوسری خصوصی ٹرین 1ہزار98سکھ یاتریوں کو لیکر رات 11بجکر 55منٹ پر جبکہ تیسری خصوصی ٹرین 1ہزا1سو74سکھ یاتریوں کو لیکر ریلوے اِسٹیشن حسن ابدال پہنچی ۔ریلوے اِسٹیشن حسن ابدال پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت نیازی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی ،اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال ن،چےئرمین میونسپل کمیٹی حسن ابدال ،ایڈ منسٹریٹر اوقاف اور دیگر نے اِنڈین سکھ یاتریوں کا والہانہ اِستقبال کیا اور مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

اِنڈین سکھ یاتریوں کو سخت حفاظتی اِنتظامات کے تحت بسوں کے ذریعے ریلوے اِسٹیشن سے گوردوارہ سری پنجہ صاحب لایا گیا۔بابا گرونانک کے 550ویں جنم دِن کی تقریبات کے موقع پر اِنڈیا سمیت اندرون وبیرون ملک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کی حفاظت ،رہائش ،کھانے پینے ،علاج ومعالجے سمیت ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کے لئے بہترین اِنتظامات کئے گئے ہیں۔

بابا گرونانک کے 550وین جنم دِن کی تقریبات میں کینیڈا،انگلینڈ،دبئی سمیت دیگر ممالک سے سکھ یاتریوں کی آمد اور شرکت کا سلسلہ جاری ہے۔ہفتہ 24نومبر کو شروع ہونے والی جنم دِن کی تقریبات(آج)بروز پیر 26نومبر کو اِختتام پذیر ہونگی جس کے بعد اِنڈیا سے آئے ہوئے سکھ یاتری یہاں سے واپس روانہ ہونگے۔