73

عمران خان کیخلاف یکطرفہ کاروائی کے احکامات

پشاور۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور شاہ ولی اللہ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں عدالت میں مسلسل پیش نہ ہونے پر یک طرفہ کیس چلانے کی احکامات جاری کردئیے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی گزشتہ صوبائی حکومت میں اپنے ہی خاتون ایم پی اے فوزیہ بی بی پر سینٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کا الزام لگا یا تھا۔

جس کے خلاف اُس نے سیدغفران اللہ شاہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے عدالت میں 50کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ہے ، جو کہ پشاور کے مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے ، گزشتہ روز فاضل جج نے ہرجانہ کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان کو کئی بار نوٹس جاری کیے لیکن نہ وکیل پیش ہوا نہ جواب جمع کیا گیا۔

جس کے بعد ہرجانہ کیس میں عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف یک طرفہ کیس چلانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی فوزیہ بی بی کے گواہان کو 15 نومبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔