53

ٹیکنیکل ٹیم کا چیف سیکرٹری شکایات سیل کا دورہ

پشاور۔وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کی ٹیکنیکل ٹیم نے آج چیف سیکرٹری شکایات سیل پی ایم آریو کا دورہ کیا۔اس موقع پر پی ایم آر یوکی ٹیکنیکل ٹیم نے ان کا استقبال کیا۔دورے کے موقع پر ڈپٹی کوارڈینیٹر گورننس ڈاکٹر عاکف خان اور ڈپٹی کوارڈینیٹر عادل رضا نے ان کو وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ موبائل ایپلیکیشن ’’پاکستان سیٹیزن پورٹل‘‘ کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ڈاکٹر عاکف نے پی ایم ڈی یو ٹیم کو بتایا کہ وزیر اعظم سیل کے لئے بنائے گئے موبائل ایپلیکیشن کو کامیابی سے متعارف کرایاگیاہے اور فی الحال ٹیسٹینگ سروس پر لگایا ہے۔

یاد رہے خیبر پختونخواکی پچھلی حکومت نے سیٹیزن پورٹل پر عوام کی شکایا ت کے ازالے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وزیر اعظم کے اسپیشل سیکرٹری اعظم خان کو ہدایت کی کہ کے پی سیٹیزن پورٹل کا دائرہ کار بڑھا کر پورے پاکستان میں نافذ کیا جائے اور کے پی سیٹیزن پورٹل سے پاکستان سیٹیزن پورٹل بنایا جائے۔

جس پر فوری کام شروع کیا گیا اور کامیابی سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے موبائل و ویب ایپلیکیشن کو متعارف کرایا ۔اس موقع پر ڈپٹی کوارڈینیٹر گورننس ڈاکٹر عاکف نے کہا کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل کو وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ میں ضم کیا گیا ہے جس میں عوام کی شکایات کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری محکموں کو ٹاسک تفویض کرنے کا کام بھی لیا جائے گا اور کہا کہ اس ایپ سے سرکاری دفاتر میں سالوں سے زیر التواء ٹاسکس اور فائلوں پر کام تیز کیا جائے گا جس سے عوام اور حکومت دونوں مستفید ہونگے۔